بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکہ میں 4 ایف سی اہلکار شہید 179

بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکہ میں 4 ایف سی اہلکار شہید

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقہ مارگٹ کوئٹہ شاہراہ پر مارگیٹ کانوں کی سیکورٹی پر مامور فرنٹیئر کور کے دستے پر دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے دہشتگردوں نے حملہ کردیا، شہدا میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین ، آر سپاہی محمد انور، سپاہی اویس خان شامل ہیں ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبیدار سردار علی خان کا تعلق ضلع لکی مروت،سپاہی مصدف حسین شہید کا تعلق ضلع وہاڑی ، سپاہی محمد انور شہید کا ضلع ڈی آئی خان اورسپاہی اویس خان شہید کا تعلق ضلع نیلم ہے ، ایف سی بلوچستان نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ، آئی ایس پی آرکا کہنا ہے ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارر وائیاں بلوچستان کے امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں، سکیورٹی فورسز خون اور جانوں کی قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی اور 4 ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا ملک میں آخری دہشتگرد کی موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا، بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن ، ملک دشمن عناصر نے بلوچستان کو ٹارگٹ کرکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں