300

برہان وانی کی چوتھی برسی، حریت کانفرنس نے بدھ کو ہڑتال کی کال دیدی

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے دوران شہید برہان وانی کی چوتھی برسی 8 جولائی کو منائی جائے گی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق اس موقع پر حریت کانفرنس نے وادی میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

ادھر حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی برسی کو ’یوم استقلال‘ کے طور پر منایا جائے گا، بدھ کو برہان وانی کی برسی پر پوری وادی میں احتجاجی ہڑتال کی جائےگی۔

حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ ہڑتال کا مقصد عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارتی مظالم کےخلاف پیغام دیناہے۔ کشمیری سرزمین پر بھارت کا جبری قبضہ پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری اپنےحق خود ارادیت کےحصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔