116

بار بار کہتا ہوں نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں لاکھوں لوگ اسلام آباد آئینگے، عمران خان

ایبٹ آباد(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ گرمی زیادہ ہوگئی لوگ نہیں نکلیں گے، 20 تاریخ کے بعد جب اسلام آباد کی کال دوں گا، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں ، بیس لاکھ لوگ آئیں گے‘امریکی چیری بلاسم جیسا وزیراعظم چاہتے تھے، انہیں شہباز کی صورت میں مل گیا۔میرے خلاف سازش میں میڈیا بھی ملوث ہے۔نیوٹرل بننے کی اللہ نے ہمیں اجازت نہیں دی‘بار بارکہتا ہوں نیوٹرل صرف جانور ہوتے ہیں‘ انسان کو اللہ کو جواب دینا ہوتا ہے۔ ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنے والا ہے‘اسلام آباد میں صرف ایک ہی آواز ہوگی امپورٹڈ حکومت نا منظور، یہ امریکا سے سازش کرکے ہمارے اوپر بیٹھے ہیں، انھیں پاکستانی قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں صرف ایک لوٹا نکلا، ابھی تک اس نے پشاور آنےکی جرات نہیں کی‘یہ لوٹے جدھر بھی جائیں گے‘ دو نعرے لگیں گے، ایک ضمیرفروش چور، دوسرا نعرہ لگے گاغدار۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف تم بھکاری ہو، غلام ہو، ڈاکو ہو، ہم کسی کے جوتے پالش کرنے والے نہیں، ساری قوم اسلام آباد پہنچ کر ایک ہی پیغام دے گی، امپورٹڈ حکومت نا منظور۔ مریم نواز کو نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ محترمہ فرماتی ہے لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں،جو شریف خاندان نے جھوٹ بولے میں نے کبھی کسی کو ایسے بولتے نہیں دیکھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گیارہ کی گیارہ جماعتیں عمران خان کو گرانے کے لیے نکلیں، انہوں نے امریکی سازش کا حصہ بن کر منتخب حکومت کو ہٹایا، روس سے 20 لاکھ ٹن گندم منگوانا چاہتا تھا، ہم کسی سپر پاورکونہیں مانتے، ہم روس سے 20فیصد کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل لینا چاہتے تھے، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے،ساری چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، میڈیا سےگزارش ہےکہ مائیک لے کردکانوں میں جائیں گھی کی قیمت ہی معلوم کرلیں ‘ہماری حکومت میں توآپ مائیک لےکر دکانوں میں جاتےتھےکہ کہاں ہےنیاپاکستان۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ان کے 16 ارب روپے پکڑے ہیں، مقصود چپڑاسی کے نام پر پیسے ہیں، عدلیہ سے پوچھتا ہوں سو موٹو نوٹس لیا، رات بارہ بجے عدالتیں کھلیں ؟ ملک کے 16 ارب روپے چوری ہوئے اور آپ کچھ نہیں کر رہے‘ جب سے یہ حکومت آئی ہے روپے کی قدر گررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں