کرونا کے متعلق فتویٰ 462

باجماعت نماز اور جمعہ پر پابندی کے حوالے سے جامعہ الازہر کا فتویٰ

جامعہ الازہر مصر کے علما کی سپریم کونسل نے کورونا وائرس کے حوالے سے فتوٰی جاری کر دیا۔

جامعہ الازہر کے علماء نے کہا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے باجماعت اور نماز جمعہ کی پابندی پرعمل کیا جائے۔

صدر مملکت عارف علوی نے مصر کے سفیر کے ذریعے شیخ الازہر سے رہنمائی کی درخواست کی تھی۔

جامعہ الازہر کے فتوے کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں ایک زندگی کو بچانا اور تمام خطرات و نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے۔

علمائے کرام جامعہ الازہر کے مطابق ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو نماز باجماعت اور نماز جمعہ پر پابندی لگانے کی اجازت ہے، جبکہ معمر افراد گھروں پر رہیں، نماز باجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں۔

جامعہ الازہر کے مطابق عوامی اجتماعات اس وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں ۔

صدر مملکت کل وزیر مذہبی امور، جید علمائے کرام اور گورنرز کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کریں گے۔