566

ایرانی بحریہ نے اپنے جدید ترین جنگی ساز و سامان کی رونمائی کی ہے-

ایرانی بحریہ نے اپنے جدید ترین جنگی ساز و سامان کی رونمائی کی ہے-

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی کی موجودگی میں تہران میں ایرانی بحریہ کے تین جدید جنگی ترین ساز و سامان کی رونمائی کی گئی جن میں پلیکان نامی ڈرون ، سورن اور جاسک دو جیسے پروجکیٹ شامل ہیں –

پلیکان ڈرون طیارہ انتہائی اندر تک جاکر گشت اور انٹلیجنس کا مشن انجام دے سکتا ہے – پلیکان دو ڈرون طیارہ پانچ انجنوں سے لیس ہے اور ایمرجینسی کی صورت میں وہ سطح سمندر پر بھی اتر سکتا ہے اور اس کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے –

سورن نامی پروجیکٹ کی بھی ایرانی بحریہ کے ذریعے رونمائی کی گئی یہ سسٹم جو جدید ترین سسٹم سے تیار کیا گیا ہے جی پی ایس کے بغیر ہی پوری دقت و باریکی سے آبدوزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے –

یہ پروجیکٹ اپنی مہنگی قیمت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے دنیا کے گنے چنے ملکوں کے پاس ہی ہے ۔

جاسک دو آبدوز پروجیکٹ بھی ایک جدید سامان حرب ہے جو میزائل ، تارپیڈو اور مواصلاتی سسٹم سے لیس ہے –