128

او آئی سی کا بھارت میں حجاب تنازع پر اظہارِ تشویش

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسلم طالبات کو حجاب سے روکنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا بیان میں کہنا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنائے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبات کے حجاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں انتہاپسند جتھے کی جانب سے باحجاب طالبہ مسکان کو کالج میں داخلے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں