71

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک
القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کچھ دیر بعد ٹیلی وژن پر امریکی کارروائی سے آگاہ کریں گے۔
سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کسی سویلین کی ہلاکت نہیں ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق الظواہری نے 2011 میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد القاعدہ کی کمان سنبھالی تھی۔ ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکا نے 25 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کردی ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی عالمی اصولوں کے خلاف ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں