753

اسلامی روایا ت کو زندہ رکھنا وقت کا تقاضہ ہے۔مفتی گلزار احمد نعیمی

اسلامی روایا ت کو زندہ رکھنا وقت کا تقاضہ ہے۔مفتی گلزار احمد نعیمی
(پ۔ر)آج پوری دنیا اسلامی روایات کو ختم کرنے پر کمر بستہ ہے ۔ وقت کا تقاضاہے کہ ہم سیرت طیبہ کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کریں۔مغرب براہ راست ہماری روایات پر حملہ آور ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی، سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان نے اسلام آباد مرکزی میلاد جلوس سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں تک حب رسول اور عشق رسول منتقل کرنا ہوگا۔ انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ سنی آپس میں دشمن نہیں ہیں ۔ہمارا وہ دشمن ہے جو شیعہ اور سنی کو آپس میں لڑا رہا ہے۔ جو ہمارا خون بہا رہا ہے۔ ہمیں دشمن کو پہچاننے میں غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔آج فلسطین اور کشمیر میں استعمار ہماری نااتفاقی کی وجہ سے ظلم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اس سے ہم جنس پرستی کو کھلا فروغ ملے گا۔
انہوں نے آٹھ رکنی مرکزی میلاد کمیٹی اور عالم اسلام کو عید میلاد النبی کے عظیم موقع پر مبارک باد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں