180

یو این سیکریٹری جنرل کی جنگ بندی اپیل کی پذیرائی

اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی عالمی سطح پر جنگ بندی اپیل کو دنیا بھر میں پذیرائی ملنے لگی۔

دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے انتونیو گوتریس کی آواز میں آواز ملائی اور کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

سعودی اتحاد نے 2 روز قبل ہی یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے لیکن موجودہ حالات میں نریندر مودی سرکار جنگی جنون سے باز نہیں آرہی ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کرچکے ہیں، 23 مارچ کے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وقت دنیا کے ہر حصے میں جاری مسلح تصادم کو لاک ڈاؤن کرنے کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کو دنیا کو کورونا کی شکل میں ایک مشترکہ دشمن کا سامنا ہے، جس کا کسی قوم، ملک اور نسل سے تعلق نہیں۔

انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جارحانہ کارروائیاں، گولہ باری اور فضائی حملے فوری بند کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں