Skip to content

یوکرین کے مفتی اعظم فوجی وردی پہن کر روس سے لڑنے میدان میں آگئے

کیف ( نیوز) یوکرین کے مفتی اعظم سعید اسماگیلوو بھی فوجی وردی پہن کر روسی فوج کے خلاف جنگ کے لیے میدان میں آ گئے۔ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے آغاز کے بعد صدر ولودومیر زیلینسکی نے ملک چھوڑنے کی امریکی پیشکش مسترد کرتے ہوئے عوام سے روس کے خلاف لڑنے کی اپیل کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امام سعید اسماگیلوو نے روسی جارحیت کے خلاف ناصرف خود فوجی وردی پہنی بلکہ یوکرین کے مسلمانوں سے بھی اپنے ملک کے دفاع کے لیے سامنے آنے کا کہا۔یوکرین کے گرانڈ مفتی نے جنگ میں روس کا ساتھ دینے والے مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمام یوکرین کے تمام مسلمانوں کو روسی جارحیت کے خلاف لڑنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *