115

سیلاب متاثرین سے یکجہتی یوم دفاع کی مرکزی تقریب ملتوی

سیلاب متاثرین سے یکجہتی یوم دفاع کی مرکزی تقریب ملتوی
راولپنڈی (این این آئی)6ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں ہونیوالی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ ملک میں آنیوالے بدترین سیلاب سے متاثر ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)میں 6ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ہونے والی مرکزی تقریب ملتوی کر دی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج بے مثال سیلاب سے متاثرہ ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی خدمت جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں