34

ہنگامی لینڈنگ کے دوران معروف کارگو کمپنی کا بوئنگ طیارہ تباہ

جزیرہ بہاماس سے گوئٹے مالا سٹی کیلئے اڑان بھرنے والا بین الاقوامی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کا بوئنگ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے واپس لینڈ کرنے کے دوران رن وے سے پھسل کر تباہ ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹس کے مطابق جزیرہ بہاماس کے سان بوزے ایئرپورٹ سے غیرملکی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل۔ کے رجسٹریشن HP-2010DAE کے حامل بوئنگ 757 طیارے نے گوئٹے مالا سٹی کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح 09:34 بجے اڑان بھری۔
روانگی کے آٹھ منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو واپس سان ہوزے ایئرپورٹ پر ہی لینڈ کرنے کی ہدایت کی۔
لینڈنگ کی تیاری کے دوران طیارہ ایئر پورٹ کے مغرب میں 20 منٹ تک فضا میں چکر کاٹتا رہا۔ کارگو طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران مرکزی رن وے پر پھسل کر دور جا گرا اور جہاز کم از کم دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔
ایئرپورٹ کا ہنگامی امداد کا عملہ فوری طور پر پہنچا، طیارے سے دھواں نکلنا شروع ہوا مگر فائر بریگیڈ کے عملے نے مسلسل کولنگ کرنے کا عمل جاری رکھا جبکہ طیارے کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
واضح رہے کہ اسی کارگو کمپنی کا طیارہ چند ماہ قبل لاہور ایئر پورٹ کے رن وے پر ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے حادثے سے دوچار ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں