41

ہمارے پاس ڈیم ہوتے تو سیلابی پانی سے نقصان کے بجائے ترقی ہوتی

ہمارے پاس ڈیم ہوتے تو سیلابی پانی سے نقصان کے بجائے ترقی ہوتی
ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے نقصانات پر دل خون کے آنسوں رورہا ہے‘ متاثرین کی بلا تفریق مدد کی جائے‘ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا‘معاشی استحکام آنے تک مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی‘ اس حکومت نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں‘ملک مجرموں کے ہاتھ میں ہے اورایک مجرم باہر ملک میں بیٹھا ہے‘یہ حکومت کچھ بھی کرلے ہمیں فائدہ ہو رہا ہے‘حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں 2010ءسے بھی کئی گنا زیادہ ہیں، پاکستان کیلئے ڈیمز کی تعمیربے حد ضروری ہے‘اگر ہمارے پاس ڈیمہوتے توسیلابی پانی سے نقصان کی بجائے ترقی ہوتی ‘سندھ اور بلوچستان کے سیلاب کے نقصانات کا سارا بوجھ پوری قوم کو برداشت کرنا پڑے گا۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہماری حکومتیں ہیں جو سیلاب متاثرین کی ہرممکن امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں متاثرین کیلئے قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں