Skip to content

ہر دور کے یزید لوگوں پر خوف طاری کر کے غلام بناتے ہیں

  • by

ہر دور کے یزید لوگوں پر خوف طاری کر کے غلام بناتے ہیں
لودھراں ،بھکر(ایجنسیاں)سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر دور میں یزید ہوتے ہیں جو لوگوں پر خوف طاری کرکے انہیں غلام بناتے ہیں‘حضرت امام حسین ؓکے سامنے یزیدکی فوج دیکھ کر خوف سے کوفہ کے لوگ نیوٹرل ہوگئے تھے جس کا انہیں ہمیشہ پچھتاوارہا‘حق پر کھڑے بعض صحافیوں کی طرح یہ آپ کو بھی ڈرائیں گے مگر عوام نے خوف کے اس سب سے بڑے بت کو توڑنا ہے میر جعفر اور میر صادق نے ملکر غلاموں کو ہمارے سر پر مسلط کیا‘ بند کمرے میں مجھے مارنے کی سازش کی گئی‘احسن اقبال تمہیں شرم نہیں آتی تم چور نہیں ڈاکو ہو، زرداری بھی دوسرا بڑا ڈاکوہے‘مسٹر ایکس نے مسٹر وائی کو دھاندلی کے لئے ملتان بھیج دیا‘ مسٹر ایکس اور وائی کو چیلنج ہے دونوں کو پھینٹا لگے گا الیکشن ہم جیتیں گے‘امریکا کے بوٹ پالش کرنے سے بہتر ہے پاکستان نہ بنتا ‘شہباز شریف تم، تمہارا بھائی اور یہ زرداری بھکاری ہے‘ چیف الیکشن کمشنر مریم اور حمزہ کے قدموں میں بیٹھ کر منصوبے بنا رہا ہے کہ کیسے انتخابات جیتنا ہیں‘چیف الیکشن کمشنر سچ بتائیں کہ کتنی دفعہ مریم اور حمزہ کے پاس گئے اور کس طرح دھاندلی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں‘17تاریخ کو انتخاب نہیں جہاد ہے، جھوٹ بولنے والوں کی شہزادی چوروں کی انتخابی مہم چلارہی ہے ‘ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘ ہمارے لوگوں کو فون آتا ہے کہ تمہیں اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیں گے۔ لودھراں اور بھکر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کہتا ہے کہ ملک کرپشن کے باوجود ترقی کر جاتا ہے، یہ چور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ چوری بری چیز نہیں ہے ۔ پنجاب کا غیرقانونی، جعلی وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکہہ رہا ہے کہ بچوں چوری کوئی بری چیز نہیں ہے۔عمران خان نے کہاکہ احسن اقبال مکڈونلڈ کھانے گیا تھا، کہتا ہے کہ عمران خان نے لوگوں کو بدتمیزی سکھا دی ہے، جھوٹے ارسطو یہ بدتمیزی نہیں حقیقت ہے، تم چور ہو، شریف خاندان نے زرداری کے ساتھ مل کر ملک کو مقروض کرایا، شرم نہیں آتی کہ آپ ان چوروں کے جوتے پالش کرتے ہو۔پوری دنیا میں جو بھی آپ کو ملے گا وہ دو لفظ کہے گا، چور اور غدار، قوم کا وہ حال ہونے جارہا ہے جو سری لنکا کا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سب کو پتا ہے کہ مسٹر ایکس کون ہے، وہ ان کے ساتھ بیٹھ کر غداری کررہا ہے، ہم نے ان کو دھاندلی کے باوجود پھینٹی لگا کر ہرانا ہے۔ دریں اثناءعمران خان نے منگل کو ایک بیان میں سندھ حکومت کو کڑی تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بارش نے ایک بار پھر سندھ میں زرداری خاندان کی 14 سالہ کرپٹ حکمرانی کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح کرپشن گورننس کو برباد کر دیتی ہے، کراچی کو دی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ رقم دبئی کی جائیدادوں میں لگائی گئی،برائی کے اس گٹھ جوڑ کو اب ختم کیا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *