Skip to content

گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ جھلس کر ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ کارٹونسٹ اور دو پولیس افسران گزشتہ روز ہولناک کار حادثے کا شکار ہوئے، گاڑی اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں لارس ولکس اور اس کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ کار اور ٹرک کی ٹکر کیسے ہوئی تاہم ابتدائی طور پر واقعے میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

پاکستان، ترکی ہمارے اندرونی معاملات میں دخل دینے سے باز رہیں، فرانسیسی وزیر داخلہ

سویڈش پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے کیونکہ اس میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

سویڈن سے تعلق رکھنے والے لارس ولکس نے 2007 میں گستاخانہ خاکے بنائے تھے جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *