278

کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے؟ امریکہ نے سنگین الزام لگا دیا

41 / 100

امریکی حکام نے روس پر چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کر دیا ہے جبکہ ترجمان ماسکو حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا نے جان بوجھ کرجھوٹی کہانی گھڑی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے مشترکہ مہم شروع کیجس کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق دنیا میں تشویش پھیلائی جائے۔ امریکی حکام کے مطابق روسی مہم کی وجہ سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا

00:00
/
00:00
Loading Ad

ہے۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے تیسری ہلاکت کی تصدیق کے بعد سے ہی جھوٹی معلومات پھیلانے کی مہم کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا تھا۔اس حوالے سے امریکا کے محکمہ گلوبل انگیجمنٹ کے سربراہ لی گیبریل نے کہا کہ ہم نے روس کے تمام عوامی پلیٹ فارمز سے جھوٹی معلومات کو آگے پھیلاتے ہوئے دیکھا ،جس میں اسٹیٹ ٹی وی، پروکسی ویب سائٹس اور جھوٹی معلومات پھیلانے والے ہزاروں سوشل میڈیا پرسنز شامل تھے۔ دوسری جانب روس نے وائرس سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے کے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زکارووانے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے جان بوجھ کرجھوٹی کہانی گھڑی ہے۔خیال رہے کہ دسمبر 2019 کے آخر سے اب تک چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2345 ہو گئی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔‎

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں