209

کوروناوائرس کے علاج کیلئے پلازما لینے کا آغاز کر دیا گیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے کاعلاج کے لیے ’پیسو امیونائزیشن‘ passive immunization کے تحت پلازما لینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرطاہر شمسی کے مطابق ان کی اور ان کی ٹیم کی جانب سے آج سے وبائی بیماری کورونا وائرس کے علاج کی غرض کوروناوائرس سے صحتیاب افراد کا پلازما لینا شروع کردیا دیا ہے جبکہ پلازما وفاق اورصوبائی حکومتوں کی اجازت سے پلازما لیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ اگلےہفتے پنجاب، خیبرپختونخواہ میں بھی پلازما لینے پر کام کیاجائے گا۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق ڈریپ اور دیگر اداروں کی جانب سے پلازما لینے کی اجازت مل چکی ہے جبکہ کورونا کے کن مریضوں کو پلازما لگانا ہے اس کا فیصلہ مریض کے متعلقہ ڈاکٹر کی جانب سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں