217

کشمیر، افغانستان اور علاقائی صورتِ حال پر فوجی قیادت کی بریفنگ

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بند کمرہ اجلاس ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور خطے کی صورت حال پر فوجی قیادت نے پارلیمانی اور سیاسی قیادت کو بریفنگ دی، سیاسی اور پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین اسد قیصر نے کی۔

وزارت اطلاعات نے اِن کیمرا اجلاس کی تفصیل جاری کردی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان افغانستان میں عوامی نمائندہ حکومت کا خیر مقدم کرے گا، پاکستان کی سرزمین افغانستان میں جاری تنازع میں استعمال نہیں ہورہی، پاکستان کو امید ہے کہ افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ سیاسی و پارلیمانی قیادت کی سفارشات پر بات چیت، سفارشات کو سیکیورٹی پالیسی کا اہم حصہ سمجھا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان شریک نہیں ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت سیاسی قیادت اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں