73

درآمدی گاڑیوں پھلوں بیکری اوردیگراشیاءپرکسٹم ڈیوٹی میں اضافہ

درآمدی گاڑیوں پھلوں بیکری اوردیگراشیاءپرکسٹم ڈیوٹی میں اضافہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹ )درآمدی گاڑیوں، پھلوں ، بیکری اشیاء سمیت 800سے زائد پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی میں اضافہ،25سے 30ارب روپے تک کا ریونیو متوقع ،الیکٹرک ،اسپورٹس گاڑیوں اور ان کے پارٹس پر 35فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، مچھلی پر ڈیوٹی35 ،آئسکریم پر بڑھا کر 74فیصد کر دی گئی،اطلا ق 22اگست سے کردیا گیا،21فروری 2023تک نافذ العمل رہے گا، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گاڑیوں ، پھلوں، کھجور ، پنیر ، چاکلیٹ، آئسکریم ، منرل واٹر، سگار تیار شدہ فوڈ ، بریڈ ، بیکری کی اشیاء ، ایل ای ڈی ، ایل سی ڈی ، اسلحہ سمیت800سے زائد پرتعیش اشیاء کی درآمد پر اضافی کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے ۔ الیکٹرک گاڑیوں ،سپورٹس گاڑیوں اور ان کے پارٹس پر 35فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جبکہ ان درآمدی اشیا ء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے’’ جنگ‘‘ کو بتایا کہ اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے ایف بی آر کے ریونیو میں 25سے 30ارب روپے کا تخمینہ ہےاگر درآمدات میں سکڑائو 70فیصد تک ہوتا ہے تو ریونیو 25سے 30ارب روپے ریونیو جمع ہوگا جبکہ طلب میں کمی کی صورت میں درآمدات کا سکڑائو 70فیصد سے کم ہوتا ہےتو پھر ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ان میں تازہ مچھلی، فش فلٹ اور مچھلی کے دیگر گوشت کی درآمد پر 10فیصد سےبڑھا کر 35فیصد کر دی گئی ، کوکونٹ پر 20فیصد سے بڑھا کر 74فیصد ، فروزن گوشت،بون لیس پر 5فیصد سے بڑھا کر 10فیصد ، گھوڑوں ، گدھوں اور خچروں کےد رآمد ی گوشت پر 10فیصد آر ڈی لگا دی گئی ہے۔ بیج پر 20فیصد ، تازہ یا خشک نٹ اور کیلے پر 74فیصد آرڈی عائد کر دی گئی ، کھجور ، انناس ، آم، سٹرس فروٹ پر 25فیصد سے بڑھا 49فیصد ،انگور ، تربوز، سیب ، ناشپاتی ، چیریز اور دیگر فروٹ پر 49فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ، چاکلیٹ پر 10فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کر دی گئی ہے، تیار شدہ فوڈ ، بریڈ ، پیسٹری ، کیک ، بسکٹ ،پریزروڈ ٹماٹر ، مشروم، جام ، فروٹ جیلی پر ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کر دی گئی ، آئسکریم پر 20فیصد سے بڑھا کر 74فیصد کر دی گئی ، پانی ، قدرتی یا مصنوعی منرل واٹر پر ریگولیٹری ڈیوٹی 30فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کر دی گئی ، سگار ، سگریٹ پر 20فیصد سے بڑھا کر 49فیصد، باتھ ، شاور باتھ ، سنک ، واش بیسن و دیگر پر 49فیصد ، دروازے ، کھڑکیاں اور پلاسٹک کی اشیاء پر 49فیصد ، شاپنگ تھیلے ودیگر سفری بیگ پر 20فیصد سے بڑھا کر49فیصد، جیولری باکس ، ٹراپیکل وڈ پر 49فیصد ، تولیے ،ٹائلٹ ٹشو پیپر پر 24فیصد ، جوتے 20فیصد سے بڑھا کر 24فیصد، مصنوعی پھول 20فیصد سے بڑھا کر 49فیصد ،کچن ویئر ، ٹیبل ویئر و دیگر گھریلو اشیا پر 30سے بڑھا کر 49فیصد، پیڈسٹرل پنکھے20فیصد سے بڑھا کر 49فیصد ، ہیئر ڈرائر، شیورز ، ہیئر کلپرز ، کافی میکر، ٹوسٹر ودیگر 10فیصد سے بڑھا کر 49فیصد، لائوڈ سپیکر 49فیصد، ہیڈ فون ، 44فیصد، وی سی آر و دیگر 44فیصد ، ایل سی ڈی ، ایل ای ڈی اور او ایل ای ڈی پر 15فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کر دی گئی ، الیکٹرانک سگریٹ پر 29فیصد، تیار شدہ فور بائی فور گاڑیوں ، منی وین ، ایک ہزار سی سی سے1300سی سی تک نئی گاڑیاں ، نئی سپورٹس گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 15فیصد سے بڑھا کر 100فیصد کر دی گئی ، پرانی اور استعمال شدہ 1801سی سی سے 3ہزار سی سی تک سپورٹس گاڑیاں 70فیصد سےبڑھا کر 100فیصد ، فور بائی فور سپورٹ نئی گاڑیاں 90فیصد سے بڑھا کر 100فیصد ، 1801سی سی سے 3ہزار سی سی تک استعمال شدہ جیپ 70فیصد سے بڑھا کر 100فیصد ، ایک ہزار سی سی سے 3ہزار سی سی تک نئی گاڑیاں 15فیصد سے بڑھا کر 100فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے، سن گلاسز، گاگلز 30فیصد سے بڑھا کر 49فیصد ، پستول ، ملٹی بیرل و دیگر پر 20فیصد سے بڑھا کر 49فیصد ، موسیقی کےا ٓلات پر 49فیصد ، فرنیچر اور دیگر پارٹس 45فیصد سے بڑھا کر 49فیصد، میٹرس ، تکیے وغیر ہ 49فیصد ، سلیپنگ بیگ 44فیصد ، سموکنگ پائپ 49فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہےاس کا اطلا ق 22اگست سے کر دیا گیا ہے جو 21فروری 2023تک نافذ العمل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں