38

پی ڈی ایم کا ایک بار پھر جلسے جلوسوں کا اعلان

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایک بار پھر جلسے جلوسوں کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 29 اگست کو کراچی میں پاور شو ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، نواز شریف کی صحت پر سیاست گری ہوئی حرکت ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے سے ملکی مفاد کے ساتھ وقار بھی تباہ ہوا۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ بائیڈن ان کو فون کرتا نہیں اور مودی ان کا فون سنتا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں احتجاجی تحریک کے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملک کو انتہائی گمبھیر داخلی و خارجی خطرات درپیش ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل فریقین کے باہمی مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں