5

پیٹرول 35 روپے مہنگا ہونیکا خدشہ

اسلام آباد(خبرایجنسی)مہنگائی کا متوقع ایٹم بم،پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات 35روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش کر دی ۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سمری کابینہ کو ارسال کر دی، جس میں پیٹرول فوری طور پر 27 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں آگاہ کیا گیا کہ قیمتیں برقرار رکھنے سے 30جون تک تقریباً 200ارب روپے سے زائد کا بوجھ حکومت کو برداشت کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مالی سال میں مزید قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں