16

پڈعیدن، اپ ریلوے ٹریک پر دھماکا، علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

پڈعیدن (رپورٹ نیوز)کوٹ لالو باندھی ریلوے اسٹیشن کے درمیان اپ ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ٹریک متاثر ہوا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،شالیمار ایکسپریس پڈعیدن ،علامہ اقبال ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ۔ریلوے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق کوٹ لالو اور باندھی ریلوے اسٹیشن کے درمیان 342/9 کلو میٹر کے مقام پر ریلوے اپ ٹریک پر زور داردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اپ ریلوے ٹریک کا تین سے چار فٹ حصہ اڑ گیا ریلوے ٹریک پر دھماکے کی آواز پر ڈیوٹی پر معامور ریلوے عملہ نے فوری طور کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو ہنگامی بنیاد پر روک کر ٹرین کو بڑے حادثہ سے بچا لیا گیا، دھماکے کی اطلاع پر ریلوے ریلوے افسران ،ریلوے پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، ٹریک دھماکے کے بعد لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن ،علامہ ایکسپریس کو باندھی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جبکے دیگر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں