199

پومپیو کی افغان حکومت کو دھمکی

مریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں ورنہ صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء اور افغانستان کی امداد روک دیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے افغان قیادت کو اختلافات ختم کرنے اور طالبان سے معاہدہ کرنے کی تنبیہ 2 ہفتے پہلے دورۂ افغانستان کے دوران کی تھی۔

مائیک پومپیو نے افغان قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کر کے طالبان سے معاہدہ کریں دوسری صورت میں صدر ٹرمپ امریکی فوجیوں کا انخلا اور ایک ارب ڈالر کی امداد روک سکتے ہیں۔
ائیک پومپیو نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللّٰہ عبداللّٰہ پر افغان صدر اشرف غنی کی حمایت کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں