30

پنشن اور تنخواہ میں اضافے کا اعلان واپس لینا یوٹرن نہیں‘ مفتاح

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے، چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں اس لیے ہم اِنہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائیگا، ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں