221

پنجاب میں 6ترقیاتی سکیموں کیلئے 55 ارب 38کروڑ روپے جاری کرنیکی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مختلف سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر55 ارب 38کروڑ 97لاکھ 57ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی دی۔یہ منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 38ویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اربن مراکز کے لئے صنعتوں پر ڈیموسٹریشن پراجیکٹ، ٹینری یونٹس کو سیالکوٹ ٹینری زون میں منتقل کرنا اور اس کی آپریشنلائزیشن کیلئے 50کروڑ روپے ، رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیر میں حب اینڈ سپوک ماڈل کے میگا منصوبہ کیلئے 2 ارب 51کروڑ 54لاکھ 18ہزار روپے ، ڈیزاسٹر اینڈ کلائمیٹ ریزیلنس امپرومنٹ پروجیکٹ سیلابی مقامات پر فلڈ کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کیلئے 54کروڑ 93لاکھ 33ہزار روپے ، ایڈیشنل پنجاب اسمبلی بلڈنگ لاہور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 57کروڑ 58لاکھ 49ہزار روپے اور فیصل آباد میں چک نمبر 224/RB گورنمنٹ جنرل ہسپتال کی قیام (ترمیمی) کیلئے 1ارب 73کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری شامل ہے جبکہ پنجاب میں آبپاشی چینلز کی کنکریٹ لائنینگ کیلئے 47 ارب 51کروڑ 1 لاکھ 57 ہزار کی منظوری کے بعد PSDP میں شامل کرنے کیلئے اسے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ،متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں