67

پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان

پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان
سابق صدر پرویز مشرف کو بذریعہ ایئر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے اہل خانہ نے پاکستان واپسی کی حامی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا 4 سال سے دبئی کے اسپتال میں مستقل علاج چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹ میں بحث کی گئی۔
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشرف کو قانون کے مطابق سزا دینے جبکہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کی حمایت کی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف یہاں تھے تو میں نے کہہ دیا تھا میں نے مشرف کو معاف کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف آنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا پاکستان اور گھر ہے، ان کے ملک واپس آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اس ملک کے باشندے ہیں، بیمار ہیں، آنا چاہتے ہیں تو انہیں آنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں