146

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی

لاہور: پنجاب اور سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہوگئی ہے۔

وزارت قومی صحت نے متاثرہ افراد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس سے اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وائرس سے ہلاکت کی تردید
لاہور کے میو اسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ متوفی جگر کے عارضی میں مبتلا تھا۔

ذرائع کے مطابق 30 سال کا غلام عمران سکھیکھی کا رہائشی تھا اور 15 مارچ کو مسقط سے لاہور آیا تھا، مریض کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا، اسے سانس میں تکیلف اور 100 ڈگری بخار تھا
پنجاب میں متاثرین کی تعداد8 ہوگئی
دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صوبے میں 8 افراد میں وائرس کی تصدیق کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈی جی خان میں اس وقت 736 افراد زیر نگرانی ہیں، پنجاب حکومت مریضوں کی رپورٹس نہیں چھپارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاک ڈاؤن نہیں کیا کیوں کہ کاروبار رُک جائے گا، اسکول، کالجز، یونیورسٹیزکوبند کیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ڈاکٹرزکی ہڑتال کا کوئی جوازہی نہیں، چین میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر تھے اور انہوں نے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں