Skip to content

پاکستان طالبان سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرے گا

اکستان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں آنے والی حکومت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرے گا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے تحریکِ طالبان پاکستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’پاکستان اس سے پہلے بھی افغان حکومت پر واضح کر چکا ہے اور آنے والی حکومت کو بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان کسی بھی کالعدم تنظیم کی حمایت نہ پہلے کرتا تھا اور نہ اب کرے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹی ٹی پی کی طرف سے افغان سرزمین کو پاکستان کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کا معاملہ آنے والی حکومت کے ساتھ بھی اٹھاتا رہے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹی ٹی پی کو کوئی جگہ فراہم نہ کی جائے۔

زاہد حفیظ چوہدری کو آسٹریلیا میں پاکستان کا ہائی کمشنر نامزد کیا گیا ہے، ان کی جگہ عاصم افتخار احمد کو دفترے خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *