چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوج سے متعلق بیان دینے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے شہری مظفر حسین کی عمران خان کے خلاف فوج سے متعلق بیان دینے پر بغاوت کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب میں فوج سے متعلق بیان دیا، جس سے پاک فوج کے سپاہی سے لے کر آرمی چیف تک سب کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سمن آباد پولیس کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست پر سمن آباد پولیس سے 10 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گزشتہ دونوں عمران خان نے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا۔ عمران خان کے اس بیان پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ 77

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’آصف زرداری اور نواز شریف اپنا فیورٹ آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں۔‘

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’آصف زرداری اور نواز شریف اپنا فیورٹ آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں۔

اتوار کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’یہ الیکشن کرانے سے کیوں ڈرتے ہیں۔ یہ آپ (عوام) کی وجہ سے ڈرتے ہیں کیوں کہ اگر الیکشن ہوگیا تو ان کا نام و نشان مٹ جائے گا۔‘
اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ ’نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے۔ اور یہ دونوں زرداری اور نواز شریف ان کی پوری کوشش ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف آئے جو ان کا فیورٹ ہو۔ یہ اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں۔ یہ ڈرتے ہیں کہ اگر کوئی تگڑا آرمی چیف آگیا یا محب وطن آرمی چیف آگیا تو وہ پوچھے گا ان سے تو اس ڈر سے یہ بیٹھے ہوئے ہیں کہ یہ اپنا آرمی چیف تعینات کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’چار مہینے میں اس حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے، مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر آگئی ہے جن لوگوں نے سازش کرکے ان چوروں کو ہمارے اُوپر مسلط کیا آج قوم ان سے جواب مانگ رہی ہے۔‘

عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اگلے اتوار کو ٹیلی تھون کر کے سیلاب متاثرین کے لیے اربوں روپے کے مزید فنڈز اکٹھے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ابھی آئی ایم ایف کی رپورٹ آئی ہے جس نے پہلی مرتبہ کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات کی خرابی کی وجہ حکومت کی کرپشن ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں