راولپنڈی (اے پی پی) سکیورٹی فورسزنے ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دیال روڈ ٹانک کے قریب آپریشن کیا جس کے دوران خودکش بمبار کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فورسزنے ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دیال روڈ ٹانک کے قریب آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران ایک خود کش بمبار کو ہلاک کردیا گیا ۔ کامیاب کارروائی کے بعد دہشت گردوں اورسہولت کاروں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ٹانک، کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز کا آپریشن،خودکش بمبار مارا گیا
- by akhtar