82

وزیر اعظم نے گرفتار آئمہ مساجد کو رہا نہ کیے جانے کا نوٹس لیا ہے، فردوس اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کےمختلف صوبوں میں لاک ڈاؤن کے معاملے پر گرفتار آئمہ مساجد اور نمازیوں کو اب تک رہا نہ کیے جانے کا نوٹس لیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ جس بھی صوبے یا شہر میں علماء حضرات گرفتار ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام اتحادی اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، اس وقت اختلافی امور کو ایک طرف رکھ کر ملکی مفاد کا سوچنا ہو گا۔
اس سے قبل فردوس عاشق اعوان سے مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
اس موقع پر ق لیگی رہنما سلیم بریار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ملکی مفاد میں اٹھائے گئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتحادی جماعت کو اپنی ہر مشاورت میں شامل کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں