94

وزیراعظم کا ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنا چاہیے تھا، لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی۔

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بھارت، بنگلا دیش اور افریقہ جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کب تک رہے گا، قوم بن کر اس امتحان میں نبرد آزما ہونا پڑے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، جس کے بعد جس علاقے میں کورونا ہو گا، صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائیگا جبکہ باقی میں کاروبار چلتا رہےگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر کی بھی مدد نہیں کی، زرمبادلہ گرگیا، ٹیکس گرگیا، کاروبار بند ہوگئے ہیں اور پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی رائٹ ملی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے، جبکہ بھارت، بنگلا دیش اور افریقہ جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں۔ ایک قوم بن کر اس امتحان میں نبرد آزما ہونا پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی ہمیں لاک ڈاؤن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کب تک رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیرات کھل رہی ہیں اب ہم جدید سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان میں ٹیلی میڈیسن اینڈ ٹیلی ایجوکیشن شروع کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں