44

وزیراعظم کا انڈونیشی صدر سے رابطہ خوردنی تیل کے 10 جہاز دو ہفتوں میں پاکستان آئیں گے

وزیراعظم کا انڈونیشی صدر سے رابطہ خوردنی تیل کے 10 جہاز دو ہفتوں میں پاکستان آئیں گے
اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کیلئے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کریگا،30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج (منگل) کو پاکستان روانہ ہو گا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کا انڈونیشیا کا دورہ کیا اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔ خوردنی تیل سے بھرے 10 بحری جہاز آئندہ دو ہفتے میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گے۔ انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں