197

واپسی کا سوچنے والے پاکستانی 2 ہفتے انتظار کریں، معید یوسف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا سوچنے والے پاکستانی 2 ہفتے انتظار کریں۔

ان خیالات کا اظہار معید یوسف نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مراز کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں پھنسے پاکستانی مسافر آج وطن پہنچ جائیں گے جبکہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی جلد وطن لوٹیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی نے مزید کہا کہ ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو ویزا لگوا کر انہیں واپسی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ہمارے پاس سہولیات کا فقدان ہے، سب کو وطن نہیں لایا جاسکتا۔

معید یوسف نے یہ بھی کہاکہ اگر سب کو وطن لایا گیا تو آپ کو رکھنے اور دوسرے پاکستانیوں کو مرض سے بچانے میں ریاست کو دشواری کا سامنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں