پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے میڈیا پر چلنے والی ایسی بے بنیاد خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبور کیا ہے اور اسے دھمکی دی ہے۔
پاکستان میں سعودی سفاتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں سعودی عرب کا سفارتخانہ ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ملائیشیا میں منعقد ہونے والی سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفاتخانہ اس بارے میں سختی سے تردیداور وضاحت کرتا ہے کہ دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات اس قسم کی بے بنیاد خبرں کی نفی کرتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک اسلامی صفوں میں اتحاد اور اسلامی تعاون تنظیم کے کردار کو بخوبی سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کی آزادانہ رائے اس تاریخی تعلقات میں اہم عنصر ہے۔