79

میری نااہلی قوم کا نقصان گرفتاری سے فرق نہیں پڑے گا

میری نااہلی قوم کا نقصان گرفتاری سے فرق نہیں پڑے گا
راولپنڈی (این این آئی ) تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جیل سے کوئی فرق نہیں پڑے گا جو کرنا ہے کرو ‘میں ساری قوم کو اکٹھا کروں گا‘مجھے نااہل قراردیکر آپ اپنی قوم کو نقصان پہنچائیں گے‘کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ ، میرا ایک ہی مقصد ہے کہ قوم حقیقی طور پر آزاد ہوجائے، قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا‘، عوام فیصلہ کرے نقصان پہنچانے والا کون ہے؟جب 25مئی کو ہم پر تشدد کیا گیا تو پولیس کی طرف سے ہمیں بتایا گیا کہ پیچھے سےحکم تھا یعنی نیوٹرلز کا دباؤ تھا کہ ان کو پھینٹا لگاؤ ۔چیف الیکشن کمشنر ہر فیصلہ ہمارے خلاف دے رہا ہے‘ اندر سے پیغام آتا ہے کہ وہ تو کچھ نہیں کر رہا‘ پیچھے سے پریشر ہے بوٹ کا‘ شہبازگل تشددمعاملے پربھی ہمیں بتایا گیاکہ پیچھے سے ہوا ہے‘ جو بھی اس ملک میں غلط ہوتا ہے آپ کا نام لگ جاتا ہے۔میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ کون کس کو بدنام کر رہا ہے، میرے گھر کوئی ملنے آتا ہے تو ان کو ایجنسیوں کا فون آتا ہے کہ آپ کیوں ملنے گئے تھے‘کیا آپ نیوٹرل ہیں یا نہیں ہیں؟۔میں آج سب کچھ اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کہ کیا منصوبہ بن رہا ہے‘یہ جو مسٹر وائے آیا ہے وہ مجھے پتا ہے کیا پلان بنا کر آیا ہے، میڈیا کو دباؤ، شہباز گل کو اٹھاؤ، عمران خان کو جیل میں ڈالو۔آرمی چیف کبھی سعودی عرب، متحدہ ارب عمارات اور امریکہ کو فون کر رہا ہے کہ قرضے دے دو ۔ لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے ملک میں مہم چل رہی ہے‘ مہم کا ایک ہی مقصد ہے میری قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دو۔ ان کو ڈرہے اگرابھی الیکشن ہوئے توتحریک انصاف دو تہائی اکثریت لے جائے گی اس لئے انہوں نے ایک اورپلان بنایاہے کہ تحریک انصاف کو کریش کرو اور الیکشن تب تک نہ کراؤ جب تک پارٹی کریش نہ ہو‘ اگر پی ٹی آئی کو دیوارسے لگایاگیا تو یہاں سری لنکا جیساحال ہوجائےگا‘ابھی تو ہم آئین اور قانون کے بیچ میں چل رہے ہیں لیکن جب ایک سیاسی پارٹی ہٹ جائے گی راستے سے تو جو حالات ہیں پاکستان میں کون روکے گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوجوانو! مستقبل آپ کا ہے، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہمیں اس پاکستان میں بڑا ہونا ہے جس کی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی، یا وہ پاکستان جس میں کمزور کیلئے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہو۔مجھے آپ سب کی فکر ہے‘مجھے پاکستان میں بسنے والوں کی فکر ہے‘انہوں نے سوال کیا کہ مجھے ہٹانے کی ضرورت کیوں پڑی؟، کیوں بیرونی سازش سے عمران خان کو ہٹایا گیا؟،امریکی جنگ کی وجہ سے 35لاکھ قبائلی لوگوں نے نقل مکانی کی، اس کا کون ذمہ دار تھا؟۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں بجائے دولت میں اضافے کے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں‘ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے شفاف انتخابات ۔ عمران خان نے کہا کہ شہبازگل کو اغوا کرکے تشدد کیا گیا، دو تین دن تک مجھے پتہ نہیں چلا‘ وکلا نے بتایا انہوں نے شہبازگل کا کیا حشر کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں