18

مودی حکومت امن کے لیے خطرہ، عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسندی کا نوٹس لے، وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندو توا گروپ تمام مذہبی اقلتوں کو بلا تخصیص نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کا انتہا پسندانہ ایجنڈا جس پر مودی حکومت عمل پیرا ہے‘ سے خطے کے امن کو حقیقی خطرہ لاحق ہے‘ مودی حکومت کا انتہاپسندانہ ایجنڈا ہمارے خطے میں امن کے لئے حقیقی خطرہ ہے‘ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کا نوٹس لے ‘بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کارکنوں کو متحرک کیاجائے۔ پیر کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسندانہ نظریات پر عمل پیرا مودی حکو مت میں ہندو توا گروپ تمام مذہبی اقلتوں کو بلا تخصیص نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں ان کارروائیوں پر سزا سے استثنا حاصل ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کرے۔دریں اثناءعمران خان نے پارٹی رہنمائو ں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے موثر اقدامات کریں اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کارکنوں کو متحرک کریں۔ عمران خان سے پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ملاقات کی جس میں ملک بھر میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط اور فعال بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا ہے کہ نجی شعبے کی جانب سے گزشتہ سال 1138 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا جو گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح ہے۔ پیر کو اپنے بیانمیں وزیراعظم نے کہا کہ اس سے نجی شعبے کے بڑھتے ہوئے اعتماد، سرمایہ کاری اور معیشت میں مضبوط بڑھوتری کی رفتار کی عکاسی ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں