46

ممبئی سے گوا جانے والی بھارتی کروز شپ میں کورونا وبا پھوٹ پڑی

بھارت کے ایک کروز شپ میں کورونا وباء پھوٹ پڑی۔ بھارتی طبی عہدیدار کے مطابق کروز شپ میں سوار 66 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کروز شپ میں موجود 2 ہزار سے زائد افراد کو باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔ کروز شپ ممبئی سے گوا جا رہا تھا۔

وائرس کی تصدیق کے بعد پورٹ حکام نے کروز شپ کو اس کی منزل کے قریب گزشتہ روز روکا۔

گوا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مسافروں کو جہاز سے نکلنے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ ابھی زیر غور ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 33 ہزار 750 کیسز اور 123 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وائرس سے متاثرہ افراد کی یہ تعداد 18ستمبر کے بعد سے یومیہ کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہے جبکہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 1700ہوگئی ہے۔

بھارت میں 15 سے 18سال کی عمر کے بچوں کیلئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

بھارتی اداکار جان ابراہم اور انکی اہلیہ کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اور انکی اہلیہ مکمل ویکسینیشن شدہ ہیں اور ان میں کوروناکی معتدل علامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں