34

ملک دشمنوں کو آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان ہضم نہیں ہوا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے‘ ملک دشمن قوتوں کو آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان ہضم نہیں ہوا‘خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔د ھماکے سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا‘دھماکا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے‘ملک دشمن خلفشار چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے پشاور میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں‘اس دھماکے میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں کرسکتے‘ یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ انتہائی دلخراش اور افسوس ناک واقعہ ہے، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں