30

ملتان، قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے القدس ریلی

1 / 100

یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں امام بارگاہ چوک قذافی سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید اسد عباس شاہ، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا فرمان علی، مولانا محمد رضا نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر علوی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے، اسرائیلی ظلم و زیادتی کی انتہا ہوچکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ امام مہدی کا گستاخ رسول کا گستاخ ہے، جس کی سزا سر تن سے جدا ہے، ہماری پاکستان کے ریاستی اداروں سے اپیل ہے کہ رسول اللہ اور اہل بیت کے گستاخوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ اسد عباس شاہ نے مزید کہا کہ حکومت عزادارن امام حسین پر درج کی گئی ایف آئی آر کو فی الفور ختم کرے، عزاداری ہماری عبادت ہے، مذہبی امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ یوم علی کے جلوس کے بعد عزاداروں کے خلاف کریک ڈان کیا گیا جو کہ شرمناک ہے۔ احتجاجی ریلی میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں