150

ملازمین ہمیشہ گھروں سے کام کر سکتے ہیں، ٹوئٹر

1 / 100

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین جب تک چاہیں گھر سے کام کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی ترجمان کے مطابق جیک ڈورسی نے ملازمین کو بتایا ہے کہ زیادہ تر افراد کو کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

کمپنی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ثابت ہو گیا کہ ہمارے ملازمین گھروں سے کام کر سکتے ہیں، تو اگر کمپنی کے ملازمین نے چاہا کہ وہ آگے بھی گھروں سے ہی کام کریں تو انہیں اجازت دیدی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ضروری اور محفوظ سمجھیں گے تو دفتروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں