جنڈ جماعت اہل حرم پاکستان کے انتظام منعقد ہونیوالی پیام کربا و اتحاد امت کانفرنس میں مقررین نے امام حسین اور اآپ کے رفاکاروں کی عظیم اور لازوال قربانیوں کا تزکرہ کیا اور اتحاد امت کی موجودہ حالات میں ضرورت و اہمیت پر زور دیا گیا کانفرنس میں قاری ربنواز نے تلاوت کی سعادت حاصل کی . بشیر اعوان جنرل سیکٹری جماعت اہل حرم پاکستان یوتھ ونگ نے اتحاد امت کی ضرورت واہمیت پر زور دیا پروفیسر عبدالجلیل نے کہا کہ قرآن مجید کی عملی تفسیر کا نام کربلا ہے اگر ہم نے امام حسین کے بتلائے طریقہ کار پر عمل نہ کیا تو ہمیں فرقہ واریت میں تقسیم کردیا جائیگا پروفیسر رضی عباس جامعہ جعفریہ جنڈ علامہ پروفیسر لیاقت حسین رانجھا مہتمم جامعہ جعفریہ جند ملک خرم علی ایم این اے حلقہ این اے 56 ملک نوید حسین جنرل سیکٹری پی ٹی آئی اٹک پیر مقدس امیر بادشاہ وسجادہ نشین چورہ شریف ، ملک سئیس خان امیدوار شیرمیں یونین کونسل چپھڑی ممتاز سماجی راہنما ٹھیکیدار نورالٰہی کانفرنس سے مہمان خصوصی ومرکزی صدر جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نےملک میں جاری حالیہ فرقہ واریت کی لہر کو مل کر ناکام بنانے اور اپنے مسلک کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے امن اور رواداری کا مظاہرہ کر پر زور دیا اس موقع پر کاشف گلزار نعیمی سینٹرل پریزیڈنٹ جماعت اہل حرم حافظ محمد طاہر نعیمی ضلعی صدر محمد بشیر اعوان جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی