26

مراسلہ پاکستان کے داخلی امور میں کھلی مداخلت جو ناقابل قبول، نیشنل سیکورٹی کمیٹی

اسلام آباد(اے پی پی)قومی سلامتی کمیٹی نے مراسلہ پر گہری تشویش کا اظہار اور غیر ملکی عہدیدار کی طرف سے استعمال کی گئی زبان کو غیر سفارتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراسلہ پاکستان کے داخلی امورمیں کھلی مداخلت کے مترادف ہے جو کسی بھی حالت میں ناقابل قبول ہے‘اس پرباقاعدہ سفارتی ذرائع سے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ شرکا نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے ذریعے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کیلئے 30 مارچ 2022 کو وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے خصوصی کابینہ اجلاس میں کابینہ کے کئے گئے فیصلے کی توثیق کی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37واں اجلاس جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں