محبوبہ مفتی کیخلاف بہار کی عدالت میں کیس درج 19

محبوبہ مفتی کیخلاف بہار کی عدالت میں کیس درج

42 / 100

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پر جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو دہشتگردی پر اکسانے اور بھارت کے خلاف بھڑکانے کے الزام کے تحت مظفرپور بِہار کی ایک ذیلی عدالت میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 7 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ بہار کے ایک غیر معروف سماجی کارکن نے مظفرپور کے سی جے ایم عدالت میں محبوبہ مفتی کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ثانی الذکر پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو بھارت کے خلاف بھڑکا رہی ہیں اور ملک کی سالمیت کو زک پہنچانے کی درپے ہیں۔

کیس میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کا رویہ ملک مخالف ہے اور وہ غداری کی مرتکب بھی ہورہی ہیں۔ سی جے ایم کی عدالت میں اس حوالے سے اندین پینل کوڈ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے اور اس کی سماعت 7 جولائی کو رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے حالیہ دنوں نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کی اور جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کا مطالبہ دہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں