265

لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہے، مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔

ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔

دارالحکومت دلی میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے آج سے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں