32

لاہور کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی عائد

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے لاہور کے تمام پارکوں میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ تمام پارکوں پولیس اہلکاروں کیساتھ لیڈی پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کے اہلکار پارکوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پولیس اہلکار لیڈی اہلکاروں کے ہمراہ پارکوں کے اندر بھی گشت کریں گے۔ اینٹی رائیڈ فورس کے اہلکار پارکوں میں سکیورٹی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ پی ایچ اے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر پارک کے اندر کسی قسم کی ویڈیو شوٹنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس بات کا فیصلہ مینار پاکستان گراونڈ میں ٹک ٹاکر خاتون کیساتھ ہونیوالی بدتمیزی کے بعد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں