لاہور: بھکاری بچوں کے خلاف وارننگ آپریشن شروع 201

لاہور: بھکاری بچوں کے خلاف وارننگ آپریشن شروع

62 / 100

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے لاک ڈاؤن کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں میں بھکاری بچوں کے خلاف وارننگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ لوگ بھکاریوں کو بھیک نہ دیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں کورونا وائرس سے آگاہ کریں۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے لبرٹی چوک پر گاڑیوں اور راہ گیروں کو روک کر آگاہی دی۔
سارہ احمد کا کہنا تھا کہ شہری بھکاری مافیا اور بھکاری بچوں کو بھیک مت دیں، اس میں ہم سب کا فائدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں