31

لاہور، ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری کی داتا دربار حاضری، فاتحہ خوانی کی

44 / 100

لاہور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایرانی کلچر اتاشی جعفراُناس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایرانی قونصل جنرل نے جامعہ ہجویریہ سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور جامعہ ہجویریہ مرکز معارفِ اولیاء کے کام کو خوب سراہا۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ حضرت علی ہجویری ؒخطہ کی جلیل القدر روحانی ہستی ہیں، مزارِ اقدس پر حاضر ہو کر قلبی طمانیت میسر آئی۔ اس موقع پر خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے دعا کروائی اور مہمانوں کو کشف المحجوب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں