Skip to content

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج، تحریک عدم اعتماد پر کارروائی متوقع

اسلام آباد (خبرایجنسی)قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد آج (پیر کو) دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شام چار بجے شروع ہوگا جس میں وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرکارروائی متوقع ہے،عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلائو نوٹس بھی پیش کریں گے اور متعلقہ وزراء موقف پیش کرینگے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ،پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل95ون کیساتھ قومی اسمبلی کے 2007کے رولز اینڈ پروسیجر37کے تحت وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جائے گی،تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت پر ارکان وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد پیش کریں گے جس میں مطالبہ کیا جائے گاکہ وزیر اعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا انہیں عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔ ایجنڈے میں عوامی مفاد کے معاملات پر اراکین اسمبلی توجہ دلا نوٹس پیش کریں گے اور متعلقہ وزرا اس حوالے سے موقف پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *