Skip to content

قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا کو قومی اسمبلی اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکا نے ارکان کی حاضری کا پتا لگانے کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔
ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا کہ کچھ ارکان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں پتا چلا ہے، اس طرح ان کے نام سامنے آجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران شرکا نے قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے منخرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *